قربانی کی دعا | قربانی کا جانور ذبح کرنے کا طریقہ | Qurbani Ki Dua In Urdu
قربانی کی دعا
قربانی کرنے کا طریقہ
قربانی کا وقت
ذبح کون کر سکتا ہے
کس کا ذبح کرنا بہتر ہے
ذبح کرنے کے شرائط
قربانی کے صحیح ہونے کی شرائط
یعنی وہ شرائط جن کا اگر لحاظ نہ کیا جاۓ تو قربانی اداء ہی نہیں ہوتی،اور وہ یہ ہیں:
(۱) قربانی کی صحیح نیت کا پایا جانا۔
(۲) جانور میں قربانی کی شرائط کا پورا ہونا
(الف) جانور قربانی کا ہو ، مثلاً: اونٹ، گائے یا بکرا بھیٹر یا دنبہ ہو۔
(ب) جانور کی شرعی عمر پوری ہو ، یعنی اونٹ میں پانچ ، گائے میں دو اور بکرے وغیرہ میں ایک سال مکمل ہو۔
(ج) جانور عیوب فاحشہ یعنی کسی بڑے اور کثیر عیب سے محفوظ ہو۔
(۴) ذبح کرنے والے کا مسلمان یا کتابی ہونا:
پس اگر ذبح کرنے والا مسلمان یا کتابی نہ ہو تو قربانی صحیح نہیں ہو گی۔