پنجاب حکومت نے سکولز میں عارضی ٹیچرز بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا

 پنجاب حکومت کی جانب سے سکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کے عارضی عہدوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ اشتہار میں درج تفصیلات کے مطابق:

1. عہدے کا نام: سکول ٹیچر انٹرنز (STIs)

2. مدت: 01 فروری 2025 سے 31 مئی 2025

3. عمر کی حد: 21 سے 45 سال

4. مشاہرہ:

ہائی/ہائر سیکنڈری: 45,000 روپے

ایلیمنٹری: 40,000 روپے

پرائمری: 38,000 روپے

5. تعلیمی قابلیت:

ہائی/ہائر سیکنڈری: ایم اے/ایم ایس سی یا ایجوکیشن میں ڈگری

ایلیمنٹری: بی اے/بی ایس سی

پرائمری: سی گریڈ

6. درخواست دینے کا طریقہ کار:

درخواستیں 22 جنوری 2025 سے 24 جنوری 2025 تک آن لائن جمع کی جا سکتی ہیں۔

امیدواروں کی میرٹ لسٹ 25 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے متعلقہ سکولز میں آویزاں کی جائے گی۔

اعتراضات 29 جنوری 2025 تک صبح 10 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

حتمی میرٹ لسٹ 30 جنوری 2025 کو شام 5 بجے آویزاں کی جائے گی۔

منتخب امیدواروں کو 31 جنوری 2025 کو متعلقہ سکولز میں رپورٹ کرنا ہوگا۔

نوٹ:

یہ بھرتی عارضی نوعیت کی ہوگی اور سکول ٹیچر انٹرنز کو مستقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔ مزید تفصیلات اور قواعد و ضوابط کے لیے پنجاب حکومت کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

اہم ہدایات:

کسی بھی قسم کے ٹی اے/ڈی اے کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

صرف مجاز درخواست دہندگان ہی اپلائی کریں۔





#buttons=(Okay) #days=(20)

اس سائیٹ کی ہر پوسٹ کو آپ باآسانی شئیئر کر سکتے ہیں۔ Check Now
Accept !