اگر آپ کی بیٹی کچھ ویسٹرن پہننا چاہ رہی ہے اور آپ کو

 اگر آپ کی بیٹی کچھ ویسٹرن پہننا چاہ رہی ہے اور آپ کو بہت نامناسب لگتا ہے تو مہینے میں ایک دن وہ اپنے کمرے میں رہ کر خوش ہو لے,ہفتے میں دو ایک گھنٹے کے لیے دل خوش کرنا بالکل برا نہیں(یہاں جائز ویسٹرن لباس کی بات ہو رہی ہے).


ساڑھی,لہنگا,میکسی سب کچھ جو اسے پسند ہے,اسے پہننے ضرور دیں.عین ممکن ہے کہ اس کا خاوند نہایت مشرقی لباس پہننا پسند کرتا ہو اور آپ کی بیٹی احساس کمتری میں زندگی گزارنے کے بعد,اپنی بیٹی کو بالکل آزاد چھوڑ دے.پلیز ایک عقلمندانہ فیصلہ!


سیر سپاٹوں پر جانا کیونکر برا ہے؟؟

بچی شتر بے مہار نہیں ہو گی.جس نے ہونا ہے وہ بند کمروں میں رہ کر ہو جائے گی.فیملی آوٹنگ کریں.لازم نہیں کہ بہت پیسہ خرچ کریں.بجٹ-فرینڈلی آوٹنگز چنداں مشکل نہیں.بچیوں کو ترسا ترسا کر مت ماریے.ان کا سسرال ہو سکتا ہے کہ بہو کا باہر جانا پسند نہ کرتا ہو.


لپ اسٹک لگانا برا ہے نہ تیار ہونا..اسے ہونے دیں.بلکہ اسے کہیں کہ وہ شرعی حدود کا پاس رکھتے ہوئے جمعہ کے جمعہ تیار ہو جائے.اس کی سہیلیوں کو گھر پر مدعو کریں.ان کے ساتھ اٹھیں بیٹھیں.لطف اٹھائیں اور لطف اٹھانے دیں.ہو سکتا کہ گھریلو ذمہ داریوں کے مارے وہ اچھا اوڑھ پہن ہی نہ پائے یا خاوند کو لپ اسٹک لگا کر وہ چڑیل لگے یا مہندی کی بو ہی اسے ناپسند ہو.


اوہوں نہیں بیٹا..شادی کے بعد کرنا"

"خاوند کے ساتھ جانا"

"سسرال جا کر کرنا"


ہم اپنی بچیوں کے ہر خواب کی تعبیر کے لیے شادی کے بعد کا وقت بتاتے ہیں.فیری ٹیلز ناں..اور پھر ہر لڑکی سنڈریلا ہوتی ہے نہ ہر سنڈریلا کو فیری ٹیلز میں کردار نبھانے کرنے کو ملتا ہے.


اپنی بچیوں کی زندگی خراب کرنے سے گریز کریں.انہیں جھوٹے خواب مت دکھائیں.کسے معلوم کہ مستقبل میں آپ کی شہزادی کے لیے کیا رکھا ہے۔


انہیں شادی و خاوند سے بدظن مت کریں.انہیں اپنے گھر سے اتنا دیں کہ انہیں کمی محسوس نہ ہو تا کہ مل جائے تو سو بسم اللہ نہ ملے تو الحمدللہ. 


ان کی معصوم خواہشات کو محض اپنی ضد و فہم سے مت کچلیں.اپنا وقت یاد کیجیے.ابھی تک آپ کے دل میں کئی شکوہ ہوں گے.کئی دکھ پنپ رہے ہوں گے.


اللہ!!اپنے دکھ اس میں منتقل نہ کریں.



Tags

#buttons=(Okay) #days=(20)

اس سائیٹ کی ہر پوسٹ کو آپ باآسانی شئیئر کر سکتے ہیں۔ Check Now
Accept !