زرا مسکرائیے
عرب لوگ شکریہ کہنے کے بجائے دعائیں دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
یسے ہی ایک کسٹمر آیا۔ اس کا بل ادا کیا اس کا سامان پلاسٹک بیگ میں ڈال کر انتہائی ادب سے اسے پکڑایا تو خوش ہو کر کہنے لگا
“ اللہ یزوجک من لا یصلی ولا یصوم۔
اللہ تیری شادی اس سے کروائے جو نہ نماز پڑھتی ہو نہ روزہ رکھتی ہو۔”
اگے سے کہتے ہیں
“قل آمین
آمین کہو۔”
میں حیران
اس نے یہ کیسی دعا دی
“ واللہ ما فھم
مجھے سمجھ نہیں آئی۔” میں حیرانگی سے بولا
میرا ہاتھ تھام کر کہنے لگے
“ سمجھاتا ہوں پہلے آمین بولو۔”
میں بولا میں شادی شدہ ہوں اور مجھے آپکی دعا پسند نہیں آئی۔
وہ بولے پسند آئے گی میرے بھائی آمین کہو۔ ”میرا ہاتھ بدستور انکے ہاتھ میں تھا“ میں نے آمین بولا.
وہ انتہائی پیار سے میرے پاس ہو کر سرگوشی میں بولے
“ حور الجنتہ ، لا یصلی ولا یا یصوم”
“جنت کی حور نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ رکھتی ہے۔”
دعا کا مطلب سمجھ آیا تو میرے وجود کا روواں روواں آمین کہہ گیا !!!!
(منقول)