مجھے ہر کوئی ایماندار چاہیے۔
1.میں ایک تاجر ہوں، ملاوٹ ذخیرہ اندوزی، کم ناپ تول،مناپلی،ناجائز منافع خوری،جھوٹ اور ناجائز تجاوزات میرا حق ہے لیکن مجھے پولیس ایماندار چاہیئے
2. میں ایک ڈاکٹر ہوں ، ناجائز ٹیسٹ ، کمیشن لیکر ادویات لکھنا،میڈیکل ریپ سے لنچ، بچوں کی فیسیں، اندورن و بیرون ملک ٹرپ، گھر کے لئے سامان،کلینک کے لئے سامان، گاڑی وغیرہ میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے 3.یں ایک زمیندار ہوں، عشر زکوٰۃ نہ دینا،نہری پانی، آبیانہ نہ دینا اور بجلی چوری، زرعی مزدوروں کا استحصال میرا حق ہے ، لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
4. میں ایک سنار ہوں ، سونے میں ملاوٹ،کم ناپ تول ، جھوٹ میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
5. میں ایک آڑھتی ہوں، ملاوٹ،کم ناپ تول، ایکا،جھوٹ میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
6. میں ایک کنسٹرکشن ٹھیکیدار ہوں، دو نمبر میٹریل استعمال کرنا،مزدور کی مزدوری ہڑپ کرنا،بوگس بل میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
7. میں ایک سیاستدان ہوں،سارا دن جھوٹ بولتا ہوں، سرکاری کاموں پہ اپنے نام کی تختیاں لگاتا ہوں،پورے ملک میں تمام ناجائز دھندوں کو سپورٹ کرتا ہوں، میرا ووٹر میرے خاص الخاص سب کر سکتے ہی، لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
8. میں ایک وکیل ہوں اپنے کلائنٹ کے لئے جھوٹ بولنا اور ہٹ دھرمی سے سارے ناجائز کام کروانا میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
9.میں میڈیا سے تعلق رکھتا ہوں، تمام شہر میں میرا جائز ناجائز کہا مانا جائے،ہر جگہ سے کمیشن میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے
10. میں دیگر سرکاری محکمہ کا ملازم ہوں، اپنے دفتر میں ہر کام کے پیسے لینا میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
11. میں ایک ٹرانسپورٹر ہوں، ایک ایک نمبر کی چار چار گاڑیاں چلانا، سمگلنگ،خلاف قانون اقدامات میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔12. میں دیھاڑی دار مزدور ہوں،کام چور ہوں لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
13. میں دودھ فروش،سبزی فروش،قصائی،الیکٹریشن،گاڑی مکینک،خوانچاہ فروش ہوں، جھوٹ دھوکہ کام چوری میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
14. میں جوتے کپٹرے اشیاء روزمرہ فروخت کرنے والا دکاندار ہوں، کزب زبانی،ناجائز منافع خوری،دھوکہ دینا،عیب دار شے بیچنا میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
15. میں ایک کھاد ڈیلر ، پیسٹی سائیڈ ڈیلر ہوں، اوور چارجنگ، ناقص زرعی کھادیں ادویات بیچنا ،سود اور ملاوٹ میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
16. میرا فاسٹ فوڈ ہوٹلنگ کا کاروبار ہے غلیظ حرام ناقص اشیاء آپ کو کھلانا میرے بائیں ہاتھ کا کام ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ،
17. میں عام شہری ہوں، جھوٹ موقعہ پرستی،دھوکہ میرا حق ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ،
18. میں نیک انسان ہوں بہنوں کی وراثت ،بھائیوں کا، ہمسایوں کا حق کھانا میرے لئے جائز ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے ۔
19. میں ایک انڈسٹریلسٹ ہوں، زمینداروں ، بیوپاریوں کو لوٹنا ،کم ناپ تول، سٹاک، کانٹے میں ہیرپھیر میرا وطیرہ ہے لیکن پولیس مجھے ایماندار چاہیئے
20. اپنی اپنی جگہ پہ سوچیس کہ ہمارا پروفیشن کیا ہے،ہم۔کیسے پاکستانی اور کیسے مسلمان ہیں،روزانہ ہم دوسروں کو کیسے جھوٹ بول کہ دھوکہ دیکر خوش ہوتے ہیں، ہر وقت دوسروں کو لوٹنے ٹھگنے کے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں، لیکن ہمیں پولیس ایماندار چاہیے ۔ ۔ ۔کیا ہم منافق ہیں، ذرا نہی پورا سوچیے۔