سپیشل افرادکیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے سپیشل اقدامات
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز
سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کا منفرد پروگرام
سپیشل افراد کو آلات کی
فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کوویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی
ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہوگی
سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیاجائے گا
آلہ سماعت فراہم کرنے سے سپیشل افراد کی قوت سماعت اور قوت گوئیائی میں اضافہ ممکن ہوگا
معاون آلات کے لئے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل adwc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتاہے
معذور افرادکا شناختی کارڈ یا بے فارم اور ڈسٹرکٹ ڈس ابیلٹی اسسمنٹ بورڈ کا جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ درکار ہوگا
سپیشل افراد معلومات اور رسائی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1312 پر بھی کال کرسکتے ہیں
متعلقہ اضلاع میں ضلعی دفاتر سوشل ویلفیئر سے بھی رہنمائی اورمعلومات لی جا سکتی ہیں
سپیشل افراد بہت سپیشل اورقابل قدر ہوتے ہیں