🥀 لوگوں کو ان کی زندگی سے نفرت مت دلاؤ 🥀

 🥀 لوگوں کو ان کی زندگی سے نفرت مت دلاؤ 🥀

جس کی چھوٹی سی رہائش ہے وہ اپنی جگہ سے خوش اور مطمئن ہے اسے ضرورت نہیں ہے کہ تم جب اس کے گھر جاؤ تو اسے یہ کہو کہ تم اس میں کیسے رہتی ہو اور اس کی زندگی کو مشکل بنا دو

جس کا شوہر مشکل مزاج کا ہے اور وہ اسے جانتی ہے اور اپنے بچوں اور گھر کے لیے اس کے ساتھ نبھا رہی ہے وہ تمہاری طرف سے یہ سننے کی منتظر نہیں ہے کہ ارے یہ تو بہت برا حال ہے میں تمہاری جگہ ہوتی تو اس کا گلا گھونٹ دیتی یا چھوڑ دیتی وغیرہ وغیرہ

جس کے بچے تعلیمی میدان میں کامیاب نہیں ہیں وہ تم سے یہ سننا نہیں چاہتی کہ تم اپنے بچوں کی کامیابیوں کو دکھا کر اس کا مذاق اڑاؤ

جو عورت کسی جگہ کام کر رہی ہے کیونکہ اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے

اسے تمہاری طرف سے یہ سننے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ کیسی جگہ ہے جہاں تم کام کرتی ہو میں تو کبھی بھی ایسے کام کو قبول نہیں کرتی

کچھ لوگ ہم میں سے بے فکر ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی کو قبول کرتے ہیں گزارا کرتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں ہوتا وہ اپنی پریشانیوں کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں اور آدھے بھرے گلاس کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں

لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو ان کی تکلیفوں کو تازہ مت کرو اور ان پر فیصلے مت سناؤ جب تمہاری حالت ان سے مختلف ہو بولنے سے پہلے اپنے الفاظ کو چھان پھٹک لو

لوگوں کی زندگی کو آسان بناؤ تاکہ اللہ تمہاری زندگی کو بھی خوبصورت بنا دے

_



#buttons=(Okay) #days=(20)

اس سائیٹ کی ہر پوسٹ کو آپ باآسانی شئیئر کر سکتے ہیں۔ Check Now
Accept !