نادرا کی جانب سے 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کو نئی سکیورٹی خصوصیات کے حامل ب فارم کا اجراء
تصویر اور انگلیوں کے نشانات والا ب فارم - بچے کی مکمل شناخت
والدین یا قانونی سرپرست ب فارم بنوانے کے لئے دس سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے لئے انہیں نادرا دفتر ہمراہ لائیں
ب فارم پہلی بار بنوا رہے ہیں تو یونین کونسل سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لائیں
نئے نظام کے تحت ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا مگر فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی