*`جیولر کیسے امیر ہوتے ہیں۔۔۔!!!`*

 📢 *بہت دلچسپ تحریر* 🚨


*`جیولر کیسے امیر ہوتے ہیں۔۔۔!!!`*


* ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں

* اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں


اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا


* نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا


آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے آج کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 1 تولہ سونے کی قیمت 180000 رپے ہے، یعنی ایک ماشے کی اندازہ قیمت15000 روپے ھے آج کل یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 45000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے.


اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇

 ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے


* `قیراط`


قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔

تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔ 12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔ قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔


اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں 22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں


اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ اسی ہزار کا ھے تو سنیارا آپ کو 135000 کا سونا دے کر ریٹ 180000 روپے لگا رھا ھے


اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 158000 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 180000 سونے کی لگا رھا ھے


سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 135000 سے158000 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی 180000 لگائیں گے


دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی


یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا


آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے


آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا


سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے


پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 24 قیراط یا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15 جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں


ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی


میری ان سب باتوں سے ہو سکتا ہے چند دوست ناراض ہوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ہوں


یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے ساری انگلیاں برابر نہیں چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ہوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ہو۔۔ منقول


*مزید معلوماتی تحریروں کےلئے سائٹس کو فالو کریں*




Tags

#buttons=(Okay) #days=(20)

اس سائیٹ کی ہر پوسٹ کو آپ باآسانی شئیئر کر سکتے ہیں۔ Check Now
Accept !