26 جنوری 2025 | اہم خبروں کی جھلکیاں

26 جنوری 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں

🪀 پہلے جوڈیشل کمیشن بنائیں، پھر عمران خان سے بات کریں گے، بیرسٹر گوہر

🪀 پی ٹی آئی سے مذاکرات، کبھی نہیں کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے: سینیٹر عرفان صدیقی

🪀 عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

🪀 کچھ عرصے کیلئے مریم ہمیں دے دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں: کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مکالمہ

🪀 کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

🪀 دوسرے ٹیسٹ پر ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط، پاکستان کو جیت کیلئے 178 رنز، مہمان ٹیم کو 6 وکٹیں درکار

🪀 کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر

🪀 مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ، دو افراد زخمی

🪀 بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

🪀 سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد؛ چیئرمین ایف بی آر کا ہر صورت گاڑیوں کی خریداری کا اعلان

🪀 خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پر بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

🪀 کوہاٹ؛ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی

🪀 بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

🪀 برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان

🪀 شام ادریس کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی پر سنگین الزامات، ثبوت بھی سامنے لے آئے

🪀 کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ: مسائل، تشویشات اور پشتون حقوق پر مباحثہ

🪀 مردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درج

🪀 ٹرمپ کے ایک حکم نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی

🪀 گجرات؛ خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، شادی کی رات کمرے میں گیس بھرجانے سے دلہن جاں بحق

🪀 اساتذہ کا احتجاج: سندھ کی جامعات میں پیر اور منگل کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

🪀 لیسکو نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں، کارروائی کا فیصلہ

🪀 آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

🪀 امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اکسایا جارہا ہے، اس حد تک نہ جائیں ملک کا نقصان ہو: محسن نقوی

🪀 بہاولپور کے تاریخی شیرباغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک

🪀 لاہور میں روپ بدل کر وارداتیں کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار، سونا، نقدی اور دیگر اشیا برآمد

🪀 انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار

🪀 پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

🪀 لاہور سے لاپتا خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد

🪀 متھیرا بغیر اجازت بنائی گئی نازیبا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان پر برہم

🪀 کراچی میں ہونے والی 10 ویں ایس او پی میراتھون قاسم باجوہ نے جیت لی

🪀 آڑھتی کی جانب سے قیمت 2 سے 5 روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50 من گوبھی مفت تقسیم کردی

🪀 ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر

🪀 کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں، معاہدے پر عمل درآمد سے آئے گا: چیف سیکرٹری پختونخوا

🪀 چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی

🪀 کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کا اندیشہ، مکان کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

🪀 مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا نوازشریف کو خط، شکایات کے انبار لگادیے

🪀 پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی، اگر اسی طرح پارٹی چلائی جاتی رہی تو کارکنان میں مایوسی پیدا ہوگی، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

🪀 کراچی: سہراب گوٹھ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ بچی جاں بحق

🪀 حکومت نے وی پی این اور اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال پر ایڈوائزری جاری کر دی

🪀 واجبات کی عدم ادائیگی: پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے بی پی ایل میچ کا بائیکاٹ کر دیا




Tags

#buttons=(Okay) #days=(20)

اس سائیٹ کی ہر پوسٹ کو آپ باآسانی شئیئر کر سکتے ہیں۔ Check Now
Accept !