کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی فراڈیوں نے ہڑپ کر لی۔

 ساہیوال تھانہ نور شاہ،تھانہ یوسف والا کے علاقہ میں بیو پاری اور زمینداروں کو کاروبار کمیٹیاں ڈالنے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی فراڈیوں نے ہڑپ کر لی۔ مقدمات درج

ساہیوال اڈہ نور شاہ پر دودھ کے بیوپاری محمد احمد کو حسنین گارا، ڈاکٹر منصور چشتی نے 72 لاکھ روپے کی نقدی

 دودھ کے کاروبار کے لیے حاصل کی اور رقم لے کر ملزم فرار ہو گئے۔

چک 70 فور آر میں کمیٹیاں ڈالنے کے پوائنٹ پر شاہ زیب زمیندار کی 5 لاکھ 20 ہزار روپے کمیٹی ، وقار احمد کی 6لاکھ 80 ہزار روپے

 منور ظریف کی 5لاکھ 20 ہزار روپے تو قیر نواز کی 9 لاکھ روپے اور طاہر رضوان کی 5 لاکھ روپے کی

 کمیٹیاں لے کر ملزم محمد امیر ، ندیم ، نعیم ، ناصر ادیب ، احمد علی نصیر احمد ، اقبال اور احتشام

 34 لاکھ 20 ہزار روپے کمیٹیوں کی رقم لے کر فرار ہو گئے۔

چک 52 پانچ ایل میں زمیندار محمد عمر کو محمد سلیم ، محمد کاشف ، احسن سلیم، محسن سلیم نے

 کاروبار کے بہانے 20 لاکھ روپے نقدی اس سے دوستی کی آڑ میں حاصل کی اور موقع پا کر ملزم فرار ہو گئے۔

ساہیوال پولیس تھانہ نور شاہ اور تھانہ یوسف والا نے محمد احمد ، شاہ زیب اور محمد عمر کی مدعیت میں

 تین مقدمات 406 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔




Tags

#buttons=(Okay) #days=(20)

اس سائیٹ کی ہر پوسٹ کو آپ باآسانی شئیئر کر سکتے ہیں۔ Check Now
Accept !